حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ایمسٹ 2023 نتائج 25 مئی کو 9:30 بجے صبح وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی جاری کریں گی۔ کنوینر تلنگانہ ایمسٹ پروفیسر بی ڈی کمار کے مطابق سکریٹری اعلیٰ تعلیم شریمتی وی کرونا، کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن نوین متل، صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہایئر ایجوکیشن پروفیسر آر لمبادری اور وائس چانسلر جے این ٹی یو حیدرآباد پروفیسر کے نرسمہا ریڈی کے علاوہ نائب صدرنشین پروفیسر وی وینکٹ رمنا اور سکریٹری کونسل فار ہایئر ایجوکیشن ڈاکٹر ایم سرینواس راؤ کی موجودگی میں گولڈن جوبلی سمینار ہال جے این ٹی یو حیدرآباد میں نتائج جاری کئے جائیں گے۔ نتائج کے تحت ایمسٹ 2023 کے رینک اور نشانات جاری کئے جائیں گے جو انجینئرنگ اور اگریکلچر میڈیکل اسٹریم کے ہوں گے۔ امیدواروں کو نتائج جاننے کیلئے ویب سائیٹ پر ہال ٹکٹ نمبر ٹائپ کرنا ہوگا۔ اگریکلچر اینڈ میڈیکل کے علاوہ انجینئرنگ کے ٹاپرس کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔ ایمسٹ نتائج کی اجرائی کے بعد ویب سائیٹ eamcet.tsche.ac پر دستیاب رہیں گے۔ر