میدک : تلنگانہ این جی اوز بھون میدک پر میدک ضلع این جی اوز کی جنرل باڈی کا ایک اجلاس 31 ڈسمبر کو سبکدوش ہونے والے محکمہ امداد باہمی کے سینئر صدر ضلع میدک ٹی این جی اوز ایم شیام راؤ کی صدارت میں عمل میں آیا ۔ مختلف مسائل کا جائزہ لینے کے بعد تلنگانہ این جی اوز ضلع میدک کی اسوسی ایشن کے تازہ انتخابات بااتفاق آرا عمل میں لائے گئے ۔ مسٹر گوپال نے بحیثیت الیکشن آفیسر خدمات انجام دیئے ۔ موجودہ باڈی میں بحیثیت جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز مسٹر ڈی نریندر کو نئے صدر کی حیثیت سے انتخاب کرلیا گیا ۔ چنانچہ تشکیل شدہ اسوسی ایشن میں مسٹر ڈی نریندر ڈان سینئر اسسٹنٹ محکمہ آریگیشن کو صدر ضلع ٹی این جی اوز کے عہدہ پر فائز کردیا گیا جبکہ محکمہ امداد باہمی میں خدمات انجام دینے والے سینئر آڈیٹر صادق علی کو منتخب کرلیا گیا ۔ بحیثیت جنرل سکریٹری مسٹر راج کمار بحیثیت وائس پریسیڈنٹ ، مسٹر منوہر ، محمد ارشد ، محمد فضل الدین ، پھنسی راج اور انورادھا کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مسٹر بٹی رمیش کو خادمن ، بحیثیت جوائنٹ سکریٹری مسرز شنکر ، اقبال پاشاہ ، نریش ، شیواجی ، رادھا اور آصف منتخب ہئے ۔اس طرح آفس سکریٹری کے عہدہ پر رگھوناتھ راؤ ، اسپورٹس اینڈ کلچرل سکریٹری مسٹر گوپال ، آرگنائزنگ سکریٹری کی حیثیت سے مسٹر بالرام ، پبلسٹی سکریٹری مسٹر چیرونجیوی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ علاوہ ازیں جدید تشکیل شدہ اسوسی ایشن میں بحیثیت اراکین عاملہ مسرز کرن کمار ، لیلا ، پراولیکا کو منتخب کرلیا گیا ۔ نومنتخب صدر اور اسوسی ایٹ صدر مسرز نریندر ڈان ، صادق علی اور دیگر نے اپنے انتخاب پر تعاون و تائید کرنے والے صدر و ریاستی این جی اوز ایم راجندر ، سکریٹری جنرل مسٹر پرتاب ، سبکدوش ہونے والے صدر ضلع ٹی این جی اوز سیتاراؤ اور تمام منڈل یونٹس کے صدور اور دیگر عہدیداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
