ڈاگ اسکواڈ نے تلاشی لی، کوئی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ہوئی
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست (سیاست نیوز) نامپلی میں واقع تلنگانہ بی جے پی آفس کے قریب نامعلوم کار سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مہاراشٹرا کے نمبر کی حامل نانو کار بی جے پی آفس کے قریب دو دنوں سے ٹھہری ہوئی تھی۔ آج بی جے پی کارکن نے دو دن سے کار کے آفس کے قریب کھڑے رہنے پر شبہ کا اظہار کیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈاگ اسکواڈ اور پتہ لگانے والی ٹیم وہاں پہنچ گئی اور کار کے دروازے کھول کر اندر موجود سوٹ کیس کی تلاشی لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کار سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ پولیس کار کے مالک کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔