حیدرآباد15 ۔جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ نے بی سی کمیشن کی تشکیل کی ہدایت دی ۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے بی سی کمیشن چیر پرسن اور ارکان کے تقرر کی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ اعلامیہ جاری کرکے 27 جولائی تک ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔ سینئر کونسل ستیم ریڈی نے عدالت کو بتایا کہ 2019 ء سے بی سی کمیشن غیر کارکرد ہے۔ صدرنشین اور ارکان کی میعاد کے بعد نئے تقررات نہیں کئے گئے ۔ کمیشن کی عدم موجودگی سے بی سی طبقات کو دشواریوں کا سامنا ہے۔