تلنگانہ مہاراشٹرا سرحد پرشیر کی مشتبہ حالت میں موت

   

سرپور ٹاؤن۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقہ پوڈ سہ گاؤں میں مشتبہ حالت میں شیر کی ہلاکت ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر سے 10 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ریاست مہاراشٹرا اور ریاست تلنگانہ کے سرحدی علاقہ مہاراشٹرا کے گاؤں پوڈسہ کے جنگلاتی علاقے میں 24 اگسٹ کی رات کے اوقات میں شیر کی ہلاکت کی اطلاع آج یعنی25 اگسٹ کو مقامی عوام نے محکمہ فاریسٹ ریاست مہاراشٹرا کے ملازمین کو دی۔ ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں پوڈسہ میں مشتبہ حالت میں شیر کی جنگل میں ہلاکت کی اطلاع سارے مہاراشٹرا کے علاوہ تلنگانہ کے محکمہ فاریسٹ کے عہدیداروں میں عام ہوگئی۔ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پندر پور کے گاؤں پوڈسہ کے جنگلاتی علاقوں میں شیر کی ہلاکت پر محکمہ ریاست مہاراشٹرا کے فاریسٹ ملازمین نے پوڈسہ پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا اور سارے جنگل کا جائزہ لیا گیا اور شیر کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع کو منتقل کردیا گیا۔