اکاؤنٹس آفیسر کے 8 اگسٹ کو امتحانات، ایک ہفتہ قبل ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت
حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے کمشنر انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت جونیر لکچررس کے تقررات سے متعلق امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ شیڈول کے مطابق کمپیوٹر پر مبنی ریکروٹمنٹ ٹسٹ 12 ستمبر سے 3 اکٹوبر تک ہوگا ۔ کمیشن نے محکمہ بلدی نظم و نسق کے تحت اکاؤنٹس آفیسر، جونیر اکاؤنٹس آفیسر اور سینئر اکاؤنٹنٹ کے عہدوں کیلئے 8 اگسٹ کو ٹسٹ کا اعلان کیا۔ امیدوار ٹسٹ سے ایک ہفتہ قبل ہال ٹکٹ کمیشن کی ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ مزید تفصیلات ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ ریاست میں 1392 جونیر لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت 12 ستمبر تا 3 اکٹوبر ریکروٹمنٹ ٹسٹ پیپر I صبح 10 تا 12:30 بجے دن اور پیپر II دوپہر 2:30 بجے تا 5 بجے شام منعقد ہوگا۔ 12 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اینڈ جنرل ایبلیٹز کا امتحان ہوگا جبکہ دوپہر میں انگلش کا امتحان رہے گا۔ 13 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اینڈ جنرل ایبلیٹیز جبکہ دوپہر میں باٹنی امتحان رہے گا۔ 14 ستمبر صبح میں جنرل اسٹڈیز اینڈ جنرل ایبلٹیز جبکہ دوپہر میں میاتھس کا امتحان رہے گا۔ 20 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اینڈ جنرل ایبلٹیز جبکہ دوپہر میں کیمسٹری کا امتحان رہے گا۔ 21 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اور دوپہر میں تلگو کا ٹسٹ رہے گا۔ 22 ستمبر صبح جنرل اسٹڈیز اور دوپہر میں فزکس کا امتحان ہوگا۔ 25 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اور دوپہر میں کامرس کا ٹسٹ ہوگا۔ 26 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اور دوپہر سیوکس، 27 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اور دوپہر میں ہندی، 29 ستمبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اور دوپہر میں ہسٹری، 3 اکٹوبر کی صبح جنرل اسٹڈیز اور دوپہر اردو کا امتحان رہے گا۔ ریاست میں 1392 جونیر لکچررس کے تقررات کیلئے پبلک سرویس کمیشن نے 9 ڈسمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ر