حیدرآباد 13 نومبر(یو این آئی) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ 18 اور 19 نومبر کو ریاست میں شدیدسردی کی لہر ہوگی۔محکمہ نے کہا کہ شمالی اور مغربی تلنگانہ کے کئی مقامات متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ درجہ حرارت کے 7ڈگری سلسیس تک درج ہوسکتا ہے ۔محکمہ نے کہا کہ حیدرآباد، رنگا ریڈی ، وقارآباد،میڑچل ملکاجگری ، سنگا ریڈی ، میدک،سدی پیٹ، کاماریڈی ، نظام آباد، نرمل، عادل آباد، آصف آباد میں درجہ حرارت 7تا10ڈگری درج کیاجائے گا۔جگتیال، منچریال، پداپلی، سرسلہ، کریم نگر، بھوپال پلی، مُلگ، ورنگل اربن، ورنگل رورل، جنگاوں،یادادری بھونگیر، محبوب نگر، نارائن پیٹ،ونپرتی، ناگرکرنول اور جوگولامباگدوال میں درجہ حرارت 10 تا 14ڈگری ہوسکتا ہے ۔نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، کھمم، محبوب آباد و کوتہ گوڑم میں درجہ حرارت 14تا17ڈگری درج کیاجائے گا۔