جیمنی ایڈیبلس کے منیجنگ ڈائرکٹر پردیپ چودھری کی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات
حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) جیمنی ایڈیبلس کمپنی نے تلنگانہ میں آئیل ریفائنری کے قیام کیلئے 400 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنگاپورکی گولڈن ایگری انٹرنیشنل اور فریڈم آئیل ادارہ کے درمیان مشترکہ شراکت سے یہ سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ جیمنی ایڈیبلس کے منیجنگ ڈائرکٹر پردیپ چودھری نے ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر سے ملاقات کی اور اپنے فیصلہ سے انہیں واقف کرایا ۔ کے ٹی آر نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئیل ریفائنری کے قیام میں حکومت مکمل مدد کرے گی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ جہاں ایک طرف تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کررہا ہے وہیں تلنگانہ میں نیلے، گلابی اور سفید انقلابات کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں 20 لاکھ ایکر اراضی پر آئیل پام کی کاشت سے زرد انقلاب برپا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیمنی ایڈیبلس کی سرمایہ کاری سے ریاست میں خاص طور پر مقامی کسانوں کیلئے پکوان تیل ( کوکنگ آئیل ) کی پیداوار میں اہم رول ادا کرے گی۔ منیجنگ ڈائرکٹر جیمنی ایڈیبلس پردیپ چودھری نے کہا کہ تلنگانہ میں آئیل ریفائنری کے قیام میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔ مستقبل میں مزید یونٹس قاکئم کئے جائیں گے۔ آئیل ریفائنری کے قیام سے 1000 مقامی افراد کو روزگار فراہم ہوگا اور ساتھ ہی کسانوں کیلئے بھی معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ ن