(تلنگانہ میں 8 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے )

   

جیول ڈیوس جائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد مقرر
حیدرآباد۔/23 فروری،( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 8 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں اور انہیں نئی پوسٹنگ دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او آر ٹی 264 جاری کیا۔ پی وشوا پرساد ( آئی پی ایس ) ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد سٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس حیدرآباد سٹی مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر بی نوین کمار ( آئی پی ایس ) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر جی بھوپال ( آئی پی ایس ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوآرڈینیشن تلنگانہ کا تبادلہ کرتے ہوئے جائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک سائبرآباد مقرر کیا گیا بجائے ڈی جیول ڈیوس آئی پی ایس جنہیں تبادلہ کرکے جائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا۔ ایس سنکریت ( آئی پی ایس ) کو گورنر تلنگانہ کے اے ڈی سی کے عہدہ پر سپرنٹنڈنٹ پولیس رینک کے ساتھ برقرار رکھا گیا ہے۔ بی رام ریڈی آئی پی ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا سپرنٹنڈنٹ پولیس سی آئی ڈی تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ سی ایچ سریدھر آئی پی ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انٹلی جنس تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ ایس چتینیہ کمار آئی پی ایس جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا ڈپٹی کمشنر پولیس ایس بی حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا۔1