حیدرآباد7 دسمبر(سیاست نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ اورہفتہ کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کو بھی بعض مقامات پر اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔8دسمبر کو تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا۔اقل ترین درجہ حرارت 12.8 ڈگری سلسیس منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب میدک میں درج کیاگیا۔ آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ علی الصبح اور رات دیر گئے درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی کی لہر محسوس کی جارہی ہے۔ جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث تاملناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفان کا امکان ہے۔