تلنگانہ میں ایس آئی آر ‘ ناموں کی شمولیت کیلئے چوکسی ضروری

   

Ferty9 Clinic

بیرون ملک مقیم افراد کے ناموں کو شامل کروانے خاص توجہ دی جانی چاہئے

حیدرآباد 22 ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں SIR کے دوران محتاط رہ کر اپنے تمام اہل رائے دہندوں کی فہرست رائے دہندگان میں شمولیت کو یقینی بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے ۔ الیکشن کمیشن نے ملک کی کئی ریاستوں میں فہرست رائے دہندگان کی تنقیح کے عمل کو انجام دینے کے بعد اب تلنگانہ میں اس کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور اس مہم کے آغاز کا کسی بھی وقت الیکشن کمیشن سے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ SIR کے آغاز سے قبل ہی تلنگانہ عوام کو فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کی موجودگی یا پتہ کی تبدیلی کے علاوہ ناموں میں موجود خامیوں کو دورکرنے کے اقدامات کرے مکمل تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ تلنگانہ عوام بالخصوص جن خاندانوں کے نوجوان بیرون ملک مقیم ہیں اور ہندوستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں رکھتے ان کے ناموں کے اندراج کیلئے تشویش کا شکار ہیں ۔ ایسے نوجوان جو ہندوستان میں مقیم نہیں ہیں ان کے ناموں کے اندراج کیلئے والدین اور سرپرستوں کو چوکسی اختیار کرکے کے ناموں کے اندراج کو یقینی بنانا چاہئے جبکہ وہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں رکھتے ۔ اترپردیش کے رامپور میں اپنے بچوں کے غیاب میں ان کے ناموں کے اندراج کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ کے بعد عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ اگر ان کے نوجوان یا کوئی جو ہندوستانی شہریت رکھتے ہوئے ملک میں مقیم نہیں ہیں ان کے ناموں کے اندراج کیلئے کیا اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق اگر کوئی نوجوان یاہندوستانی شہری جو کسی اور ملک میں مقیم ہے لیکن اس کی شہریت کا حامل نہیں ہے تو اس کے پاسپورٹ پر موجود پتہ پر اس فرد کا ووٹر لسٹ میں اندراج کروایا جاسکتا ہے اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ ہندوستانی شہری جو کہ مختلف وجوہات کی بناء پر ملک سے باہر ہوسکتا ہے اس کی بنیاد پر اس کا نام فہرست سے خارج نہیں کیا جاسکتا اور نہ تنقیح کے دوران اس کے نام کو حذف کیا جاسکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے تلنگانہ میں SIRکی تاریخ کے اعلان سے قبل عوام میں شعور اجاگر کرنے اقدامات کو تیز کیا جانا چاہئے تاکہ ریاست کی ووٹر لسٹ میں شامل ناموں کو حذف ہونے سے محفوظ رکھا جائے اور نئے ناموں کے مؤثر انداز میں اندراج کو یقینی بنایا جاسکے۔3