جنوبی ہند میں دوسرا مقام ، سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی کی رپورٹ
حیدرآباد 16 دسمبر ( سیاست نیوز ) سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکیڈیمی ( سی ایم آئی ای ) نے انکشاف کیا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے بہ نسبت تلنگانہ میں بیروزگاری کی شرح کم ہے ۔ بیروزگاری پر سی ایم آئی ای نے رپورٹ جاری کی جس کی تفصیلات کے بموجب تلنگانہ میں بیروزگاری کی شرح 4.4 فیصد ہے ۔ ریاست میں صنعتوں کے قیام اور مختلف شعبوں میں ترقی کی وجہ سے شرح بیروزگاری گھٹنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ قومی سطح پر بیروزگاری کی شرح 7.4 فیصد درج ہوئی جبکہ شہری علاقوں میں 9.1 فیصد اور دیہی علاقوں میں 6.7 فیصد بیروزگاری کی شرح ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں ، گوا ، جھارکھنڈ ، تر یپورہ ، بہار ، ہماچل پردیش کے علاوہ دوسری ریاستوں میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ جنوبی ہند کی ریاستوں بالخصوص آندھرا پردیش میں بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد، تاملناڈو میں 5.1 فیصد کرناٹک میں 2.8 فیصد درج ہوئی ہے ۔ قومی سطح پر تلنگانہ سے 18 ریاستوں میں بیروزگاری کی شرح زیادہ درج ہوئی ہے ۔ گذشتہ 7 سال کے دوران تلنگانہ حکومت نے 1.32 لاکھ ملازمتیں فراہم کی ہے ۔ ن