حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اسکولس کے لیے دسہرہ تہوار کی 13 دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ تعطیلات 10 تا 22 اکٹوبر تک ہوں گی ۔ تعطیلات سے قبل امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ سہ ماہی امتحانات چھٹویں تا دسویں جماعت کے لیے یکم تا 9 اکٹوبر اور پرائمری سیکشن کے لیے 5 تا 9 اکٹوبر تک منعقد کئے جائیں گے ۔ جونیر کالجس کے لیے تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے 10 تا 21 اکٹوبر تک دسہرہ تعطیلات کا اعلان کیا ۔ 22 اکٹوبر سے کالجس دوبارہ کھل جائیں گے ۔ انٹر میڈیٹ کے لیے 3 تا 9 اکٹوبر تک امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔۔ ش m/b