حیدرآباد13جولائی(سیاست نیوز) سنگاپور کے ہائی کمشنر سائمن وانگ نے کہا کہ تلنگانہ کے نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں اور وہ ان کو سنگاپور کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو متعارف کروانے میں معاون ہونگے ۔ وانگ نے کہا کہ سنگاپور کی کمپنیاں جدید شعبوں کے ساتھ زراعت اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ وانگ نے وزیر صنعت کے تارک راما راو سے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔ کے ٹی آر نے وانگ کو حیدرآباد کے ساتھ تلنگانہ سے متعلق سرمایہ کاری کے مواقع اور تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ بہترین پالیسیوں کے ساتھ، ٹی ایس آئی پاس اور سنگل ونڈو پرمٹ تلنگانہ میں بہت بین الاقوامی سرمایہ لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائف سائنس، فارما، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور کی کئی کمپنیوں نے پہلے ہی ریاست میں سرمایہ کاری کی ہے۔
