تلنگانہ میں لاک ڈاون۔آرٹی سی کی آمدنی متاثر

   

حیدرآباد۔کورونا کی روک تھام کیلئے نافذ کردہ لاک ڈاون کی وجہ سے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کی آمدنی متاثر ہوئی ہے ۔آرٹی سی ادارہ جو پہلے ہی خسارہ کا شکار ہے کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے اس کی آمدنی متاثر ہوئی ہے ۔لاک ڈاون کے سبب بسیں صرف چارگھنٹے ہی چلائی جارہی ہیں جس سے اس کی آمدنی نہ کے برابر ہوگئی ہے ۔لاک ڈاون کے نفاذ سے پہلے بھی نشستوں کے لحاظ سے آرٹی سی کو مناسب آمدنی نہیں ہوپارہی تھی۔جاریہ سال جنوری۔فروری میں 8ہزار بسیں چلائی گئیں۔آرٹی سی کو ان بسوں سے یومیہ 13 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تاہم کوورنا کی دوسری لہر کے سبب گذشتہ ماہ لگائے گئے نائٹ کرفیو کے دوران اس کی آمدنی چار کروڑروپئے ہی ہوسکی۔