حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و تنظیمی امور کے انچارج بی ایل سنتوش نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے انتخابات میں کسی بھی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی ۔ معلق اسمبلی وجود میں آئے گی باوجود اس کے بی جے پی حکومت تشکیل دے گی ۔ بی ایل سنتوش نے بی جے پی کے اسٹیٹ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین کو عوام کے درمیان پہونچکر کام کرنے کا مشورہ دیتیہ وئے کہا کہ پارٹی ٹکٹ حیدرآباد یا دہلی میں نہیں دئے جائںے گے ۔ پارٹی کے قائیدن ٹکٹ کے حصول کیلئے پیروی کرنا چھوڑدیں ۔ عوامی اعتماد رکھنے والے قائدین کو ہی پارٹی امیدوار بنائے گی ۔ مقابلہ کرنے کے خواہشمند قائدین حیدرآباد اور دہلی کے چکر لگاتے ہوئے وقت ضاعء نہ کریں اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی کے خاطر اپنی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی ۔ 30 سال قبل جو پالیسی بنائی گئی ہے ۔ اس پر عمل کرتے ہوئے ملک کے مختلف ریاستوں میں اقتدار حاصل کیا گیا ہے جو قائدین پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں رہے جو قائدین پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں شوق سے چلے جائیں ۔ ن