حیدرآباد ۔ 8۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ہند۔پاک کشیدگی کے پیش نظر ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے تحت تمام ہاسپٹلس اور دیگر اداروں کے ملازمین کی رخصت منسوخ کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی رخصت کو منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جنگ جیسی صورتحال کے پیش نظر رخصت کے حصول پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرکولر جاری کیا ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس کے سپرنٹنڈنٹس اور میڈیکل کالجس کے پرنسپلس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضروری ادویات کا مناسب اسٹاک رکھیں اور درکار ادویات کی تفصیلات ڈائرکٹوریٹ کو روانہ کریں۔ تلنگانہ حکومت نے اہم سرکاری محکمہ جات کے ملازمین اور عہدیداروں کی رخصت کو پہلے ہی منسوخ کردیا ہے۔1