تلنگانہ میں کورونا کے 205 نئے کیسس منظر عام پر

   

حیدرآباد۔/8ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 205 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 185 افراد صحت یاب ہوئے۔ اس دوران ایک شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 677546 ہوچکی ہے۔ ریکوری کی شرح 98.83 فیصد ہے جبکہ 3871 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 38085 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1856 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کیسس کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ آج 79 کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کریم نگر 8 ، کھمم 7 ، ملکاجگری 14، رنگاریڈی 13 اور ہنمکنڈہ میں 19 کیسس درج کئے گئے۔ باقی اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم رہی۔ چار اضلاع میں صفر کیسس درج ہوئے۔ر