تلنگانہ میں کورونا کے 2239 نئے کیس۔ 11 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2239 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 11 اموات واقع ہوئی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 58,925 ٹسٹ کئے گئے جن میں 2239 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں سب سے زیادہ 316 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج 11 افرراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے جس کے نتیجہ میں اب تک ریاست میں فوت ہونے والوں کی تعداد 1091 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 2281 افراد کورو نا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔