تلنگانہ میں کورونا کے 552 نئے کیسس حیدرآباد میں 316 کیس درج

   

حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 552 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 496 مریض صحتیاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 4753 افراد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 25913 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 666 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حیدرآباد میں 316 کیسس درج کئے گئے جو گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔ کل کیسس کی تعداد 247 تھی۔ رنگاریڈی میں 51 ، سنگاریڈی 28 ، نلگنڈہ 12 ، ملکاجگیری 36 اور کھمم میں 14 کیسس درج کئے گئے۔ کورونا سے ریکوری کی شرح 98.90 فیصد درج کی گئی ہے۔ر