تلنگانہ میں کورونا کے 6206 نئے کیس ‘29 اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6206 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 29 اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال مارچ میں کورونا کے آغاز کے بعد سے ریاست میں کیسوں اور اموات کے اعتبار سے یہ تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق 379494 جملہ پازیٹیو کیسیس ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 3052 افراد صحت یاب ہوئے ۔ کورونا سے فوت افراد کی تعداد 1928 ہوچکی ہے۔ ریاست میں ایکٹیو کیس 52726 درج کئے گئے ۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان ایک لاکھ 5 ہزار 602 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں 5531 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ٹسٹوں کے اعتبار سے 80.5 مریض علامتوں کے بغیر ہیں جبکہ 19.5 افراد میں علامات پائی گئیں۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسیس کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ 1005 نئے پازیٹیو کیسیس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 121 ، کتہ گوڑم 162 ، جگتیال 257 ، جنگاؤں 109 ، بھوپال پلی 53 ، گدوال 43 ، کاما ریڈی 188 ، کریم نگر 197 ، کھمم 152 ، آصف آباد 68 ، محبوب نگر 271 ، محبوب آباد 102 ، منچریال 226 ، میدک 136 ، ملکاجگری 502 ، ملگ 41 ، ناگر کرنول 196 ، نلگنڈہ 111 ، نارائن پیٹ 44 ، نرمل 107 ، نظام آباد 406 ، پدا پلی 94 ، سرسلہ 138 ، رنگا ریڈی 373 ، سنگا ریڈی 185 ، سدی پیٹ 215 ، سوریا پیٹ 109 ، وقار آباد 151 ، ونپرتی 92 ، ورنگل رورل 103 ، ورنگل اربن 94 اور بھونگیر میں 155 نئے کیس درج کئے گئے ۔