چوری یا گمشدہ نمبرات کو بلاک کرنے کی سہولت کے لیے ایپ متعارف
حیدرآباد۔17 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) تلنگانہ وآندھراپردیش 55ہزار ایسے موبائیل نمبرات پائے گئے ہیں جو کہ فرضی پائے گئے ہیں۔ 55ہزار موبائیل نمبرات کے حصول کیلئے جو دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں ان دستاویزات کی جانچ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ سنچار ساتھی منصوبہ کے تحت مصنوعی ذہانت کی مدد سے حاصل کی جانے والی تفصیلات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ فون نمبرات کے حصول کے لئے فرضی دستاویزات جمع کروائے گئے ہیں۔مرکزی وزارت مواصلات کی جانب سے تیار کی گئی ویب سائٹ کے آغاز کے موقع پر مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے شہریو ںکے لئے اس سہولت کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعہ شہری اس بات کی جانچ کرسکتے ہیں کہ ان کے نام پر کتنے موبائیل نمبر یا فون نمبر موجود ہیں اس کے علاوہ گمشدہ فون اور چوری کئے گئے فون نمبرات کو بلاک کرنے یا انہیں بند کروانے کی سہولت بھی اس ویب سائٹ پر موجود رہے گی۔ مرکزی حکومت نے اس مقصد کیلئے www.sancharsaathi.gov.inکے نام سے ویب سائٹ شروع کی ہے۔م