حیدرآباد ۔9 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ٹیچر اہلیت ٹسٹ (TET) لکھنے والے امیدواروں کیلئے ایک اہم ایڈیٹ سامنے آئی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کی جانب سے ’’ٹیٹ‘‘ امتحانات کے ہال ٹکٹس باضابطہ طور پر جاری کردیئے گئے ہیں۔ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام امیدوار آفیشل ویب سائیٹ پر جاکر اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤنڈ لوڈ کرسکتے ہیں ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویب سائیٹ پر درج ذیل تفصیلات درج کرنی ہوگی جس میں آدھار نمبر ، جنرل آئی ڈی ، موبائیل نمبر اور تاریخ پیدائش شامل ہیں۔ ٹیٹ امتحانات 16 جون سے شروع ہوکر 22 جون تک جاری رہیں گے۔ امتحانات روایتی کاغذ اور قلم کے بجائے کمپیوٹر پر مبنی فارمیٹ میں منعقد ہوں گے ۔ ہر دن دو مختلف سیشن صبح اور دوپہر میں لئے جائیں گے ۔ پرامن اور شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے ریاست کے 16 اضلاع میں جملہ 61 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے سال میں دو بار یہ امتحان منعقد کرنے کے فیصلہ کے بعد جون کے اس سیشن کیلئے ریاست بھر سے جملہ 1.36 لاکھ امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔2/k