تلنگانہ پولیس تقررات: آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ میں 16 ستمبر تک توسیع

   

حیدرآباد ۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے پولیس تقررات 2026 کے تحت آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 16 ستمبر 2026، چہارشنبہ کو شام 5 بجے تک مقرر کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد امیدواروں کو درخواستیں مکمل کرنے کے لئے مزید وقت فراہم کرنا ہے۔ بورڈ نے 29 جولائی 2026 کو پولیس، اسپیشل پروٹیکشن فورس، فائر، ڈیزاسٹر رسپانس، ایمرجنسی اینڈ سیول ڈیفنس اور محکمہ جیل کے شعبہ جات میں 7,437 مخلوعہ جائیدادوں پر راست تقررات کے لئے چار اعلامیہ جاری کئے تھے۔ ان میں 275 ایس سی ٹی سب انسپکٹر (سیول) اور مساوی عہدے، فنگر پرنٹ بیورو میں 23 ایس سی ٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 7,112
ایس سی ٹی پولیس کانسٹیبل (سیول) اور مساوی عہدے جبکہ 27 پولیس کانسٹیبل (میکانک؍ڈرائیور) کی جائیدادیں شامل ہیں۔ آن لائن درخواستوں کا عمل 19 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے بورڈ کی ویب سائٹ پر شروع کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 3,38,336 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا ہے جن میں خواتین امیدواروں کی تعداد تقریباً 25 فیصد ہے۔ ان میں سے 2,88,530 امیدوار فیس ادا کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ 2,76,085 امیدوار آن لائن درخواستیں داخل کرا چکے ہیں۔ ان امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ اس تقررات میں پہلی مرتبہ آدھار تصدیق کا عمل شروع کیا گیا ہے جو 95 فیصد سے زائد امیدواروں کے لئے مکمل ہو چکا ہے۔ اس تقررات کے دوران اسپیشل پروٹیکشن فورس اور فائر سرویسس کے تمام اعلامیہ شدہ عہدوں میں خواتین کے لئے 33.3 فیصد ریزرویشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس سی امیدواروں میں گروپ I، II اور III ریزرویشن کا نفاذ بھی پہلی مرتبہ پولیس تقررات میں کیا جا رہا ہے۔ بورڈ نے امیدواروں، بالخصوص ان افراد سے جنہوں نے رجسٹریشن یا فیس کی ادائیگی تو کر دی ہے لیکن درخواست جمع نہیں کرائی، اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر جلد از جلد درخواستیں مکمل کریں تاکہ آخری لمحات میں آن لائن کی بھاگ دوڑ ، تاخیر یا درخواست جمع نہ ہونے کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن فورس میں سب انسپکٹر کے لئے ایچ آر اے سمیت تقریباً 7.33 لاکھ روپے سالانہ سے شروع ہونے والی تنخواہ مقرر ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل کے لئے یہ تقریباً 4.21 لاکھ روپے سالانہ ہے۔ ب؍F a/b/