تلنگانہ ‘ڈگری کالجس میں داخلوں کے چوتھے مرحلہ کا آج سے آغاز

   

حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ڈگری کالجس میں داخلہ کیلئے آن لائن سرویس DOST کے تحت تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں 66526 امیدواروں کو داخلہ ملا چوتھا و آخری مرحلہ پیر 19ستمبر کو شروع ہوگا۔ امیدواروں کو 22 ستمبر تک دستاویز کالجس میں جمع کرانے ہونگے اور سیلف رپورٹنگ دستاویز کی آن لائن تکمیل کرکے داخلے کی تصدیق کرنی ہوگی۔ تیسرے مرحلہ میں طلبہ کی کثیر تعداد کو پہلی ترجیح کی بنیاد پر نشستیں الاٹ ہوئی ہیں۔ 51663 امیدواروں کو انکی پسند کے کورسیس الاٹ ہوئے ۔14863 نے دوسری ترجیح پر داخلہ لیا ۔ایسے امیدوار جو سیلف رپورٹنگ آن لائن کے تحت نشست کو محفوظ نہ کریں وہ نشست سے محروم ہوسکتے ہیں اور Dost پر رجسٹریشن ازخود منسوخ ہوجائیگا۔ تیسرے مرحلہ میں نشستیں پانے والے طلبہ کو 22 ستمبر تک متعلقہ کالجس کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ اگر کوئی طالب علم جس نے آن لائن سیلف رپورٹ کیا ہو لیکن کالج میں او ٹی پی داخل نہ کرے تو اس کی نشست منسوخ ہوجائیگی۔ر