تلنگانہ کا نوجوان ونئے ریڈی بائیڈن کا اسپیچ رائٹنگ ڈائرکٹر

   

حیدرآباد۔ کریمنگر حضور آباد منڈل کے پوتی ریڈی پیٹ کے مکین اس بات پر مسرور ہیں کہ ایک مقامی نوجوان امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریر تحریر کرنے والا ڈائرکٹر ہے ۔ اطلاعات کے بموجب سی ایچ ونئے ریڈی کو وائیٹ ہاوز اسپیچ رائٹنگ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ ونئے ریڈی کے والد نارائن ریڈی پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور وہ 1970 میں امریکہ جا کر بس گئے تھے ۔ ونئے ریڈی کی پیدائش اور پرورش امریکہ ہی میں ہوئی ہے ۔ تاہم اس خاندان نے تلنگانہ سے تعلق ختم نہیں کیا ہے اور یہاں ان کی تین ایکر اراضی اورا یک مکان پوتی ریڈی پیٹ میں موجود ہے ۔