تلنگانہ کے سرکاری اسکول کی طالبہ کاماڈل

   

نئی دہلی کی قومی سطح کی سائنسی نمائش کیلئے منتخب
حیدرآباد2جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے منچریال ضلع کے انارم میں واقع سرکاری اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ کی جانب سے تیارکردہ ماڈل،30جنوری کو نئی دہلی میں ہونے والی قومی سطح کی سائنسی نمائش کیلئے منتخب کیاگیا ہے ۔ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر ایس مدھوبابو نے کہا کہ اس اسکول کی طالبہ سریتا کی جانب سے تیار کردہ ماڈل بغیر بجلی و بغیر موٹر پانی کولفٹ کروانا اس نمائش کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔یہ ماڈل زرعی مقصد کے لئے ہے ۔قبل ازیں یہ ماڈل ریاستی سطح کے فیر میں رکھا گیا تھا جو حال ہی میں ضلع رنگاریڈی میں ہوا تھا۔اس ماڈل کو بہترین اختراعی ماڈلس میں سے ایک ماڈل قرار دیا گیا تھا اور نئی دہلی میں منعقدشدنی قومی سطح کی نمائش کے لئے اس کا انتخاب عمل میں لایاگیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر وینکٹیشورلو اور مدھو نے سریتا،اس کے گائیڈ سریندر کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے دیگر طلبہ سے کہا کہ وہ سریتا سے جذبہ حاصل کریں اور ضلع و ریاست کا نام روشن کریں۔