حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سرکاری اسکولس میں داخلوں میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ پانچ سال سے سرکاری اسکولس میں زیادہ داخلے ہورہے ہیں۔ اس عرصہ میں 4 لاکھ 15 ہزار 62 طلبہ نے سرکاری اسکولس میں داخلے حاصل کئے جبکہ اسی عرصہ میں خانگی اسکولس میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد محض ایک ہزار 191 ہے۔ اسکولی تعلیم کے مرکزی حکومت کے محکمہ کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔