حیدرآباد۔ 15 جون (پریس نوٹ) آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم وشواہندو پریشد نے گزشتہ جمعہ کو ملک کے مختلف حصوںمیں پیش آئے احتجاج اور تشدد کے واقعات کے خلاف 16 جون کو ملک بھر میں ضلع ہیڈکوارٹرس پر دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بجرنگ دل کے ریاستی صدر شیوا راملو نے بتایا کہ اس سلسلے میں تلنگانہ کے تمام اضلاع میں دھرنا منظم کرتے ہوئے کلکٹر حیدرآباد کے بشمول ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس کو یادداشت حوالہ کی جائے گی۔