ہر ماہ کے 20 دن کے سی آر کا فارم ہاوز میں آرام
حیدرآباد۔/2 اگسٹ، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ کے غداروں کو چیف منسٹر کے سی آر نے کابینہ میں شامل کیا ہے۔ حکومت کے اہم عہدوں پر ایسے افراد کو فائز کیا گیا جنہوں نے تلنگانہ کی مخالفت کی تھی۔ کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں امن و ضبط کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے۔ قتل اور خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و ضبط پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے حقیقی جہد کاروں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ کشن ریڈی نے ریاستی کابینہ میں مخالف تلنگانہ عناصر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی جہد کار منظر سے غائب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل رنگ روڈ کیلئے مرکزی حکومت 20 ہزار کروڑ خرچ کررہی ہے۔ ایم ایم ٹی ایس کو بھونگیر تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کے 20 دن کے سی آر فارم ہاوز میں گذارتے ہیں اور باقی دس دن میں پانچ چھ دن مرکز پر تنقید کیلئے صرف کرتے ہیں۔ مجلس سے خوفزدہ ہوکر سقوطِ حیدرآباد کی تقاریب سرکاری طور پر منانے سے گریز کیا جارہا ہے۔ر