حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے مختلف پراجیکٹس میں پانی کے بہاو کے بعد پانی کو چھوڑاگیا۔ ناگرجناساگر میں پانی کے تیز بہاو کا سلسلہ جاری ہے ۔یہاں71,140 کیوزک پانی کا بہاو ہے جس کے بعد77,057 کیوزک پانی چھوڑاگیا۔اس کی مکمل سطح آب 590 فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 589.50 فیٹ درج کی گئی ۔منچریال ایلم پلی پراجیکٹ کی سطح میں بھی اضافہ ہوا جس کے بعد 24 دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا۔ پراجیکٹ سے 1,91,080 کیوزک پانی کوچھوڑاگیا۔اس کی مکمل سطح آب 20.175 ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 19.2863 ٹی ایم سی درج کی گئی۔اسی طرح نظام ساگر کے پانچ دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔