حیدرآباد14جنوری(یواین آئی)محکمہ آبپاشی کے اے ای ای شیواپرساد نے بتایا کہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے نظام ساگر پراجکٹ سے ربیع کے سیزن کے لئے پانی چھوڑاگیا۔ انہوں نے کہا کہ حسن پلی گاؤں کے حدود میں واقع پن بجلی گھر سے مین نہر میں 1500 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے ۔ یہ پانی چھوڑنے کا دوسرا مرحلہ دس دن تک جاری رہے گا۔کسانوں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ پراجکٹ کی پانی کی سطح 1405 فیٹ ہے ۔