تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش کاامکان

   

حیدرآباد5جولائی(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش ہوگی۔اس نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجناسرسلہ، کریم نگر، پداپلی، ورنگل رورل، ورنگل اربن، سدی پیٹ،سنگاریڈی اورکاماریڈی میں بارش ہوگی۔تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران کئی مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔