حیدرآباد ۔ 15 جون (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ صرف 8 سال میں تلنگانہ کے دیہاتوں اور قصبوں کو ملک کیلئے مثالی بنادیا گیا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے پلے پرگتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ضلع سرسلہ کے مستعدآباد منڈل میں منعقدہ پلے پرگتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے 33 لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ کے سی آر پرگتی کیمپس کا افتتاح کیا۔ وزیرنے کہا کہ چیف منسٹر نے نئے پنشن اور نئے راشن کارڈس کو منظوری دی ہے۔ عنقریب اہل افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ہر گرام پنچایت کو پینے کے پانی کی سہولت کے ساتھ ٹریکٹر، ٹرالی، شمشان گھاٹ، نرسریز، دیہی قدرتی جنگل، سڑکیں، ڈرینج کے بشمول تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وینکٹ راؤ پلے میں وراثت کے سمیت تمام اراضیات کے صدفیصد تنازعات حل کرنے کا تیقن دیا۔ گاؤں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ذاتی اراضیات رکھنے والوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے مالی تعاون کیا جائے گا۔ن