حیدرآباد۔12ستمبر ( یواین آئی ) پی ای ٹی ٹیچرپرہراسانی کاالزام لگاتے ہوئے سرسلہ گروکل اسکول کی طالبات نے احتجاج کیا۔ تنگلاپلی ٹرائبل ویلفیراسکول کی طالبات کے صبح احتجاج سے کچھ دیر کشیدگی پھیل گئی۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاج کرنے اور نعرے لگانے والی ان طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبات نے الزام لگایا کہ پی ای ٹی ٹیچرجیوتسنا ان کو روزانہ ہراساں کررہی ہیں۔اس کی شکایت پرنسپل اوراعلی حکام سے بھی کی گئی تاہم اس کے ٹیچر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس سے وہ احتجاج کیلئے مجبور ہوگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیچرنے ایک طالبہ کے نہانے کے دوران زبردستی طورپرغسل خانہ میں گئی اوراس کی ویڈیوریکارڈنگ کی۔