بچوں کے خلاف جرائم کے واقعات میں ایک اور معاملہ پیش آیا جس میں چندا نگر علاقے میں مبینہ طور پر ایک نابالغ کی ا س کے گھر میں ہی عصمت لوٹی گئی۔ اس سنگین واردات کو اس کے پڑوسی نے ہی انجام دیا ہے۔
نابالغ کی ماں گھر کے سامنے محو خواب تھی۔معاملے کی تفصیلات کے بموجب مذکورہ لڑکی جس کی عمر10سال کی ہے اور اس کی ماں اپنے گھر کے سامنے محو خواب تھی۔
رات تقریبا2بجے کے قریب میں برقی گل ہوگئی تھی۔ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 27سالہ شیکھر جو اس کا پڑوسی ہے اور پیشہ سے مزدور ہے نے گھر کے اندر لڑکی کو دیکھا جو چہرے ڈھانکے ہوئے تھی۔
گھر کے اندر ملزم نے لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔ جس کے بعد ملزم نے لڑکی کو زمین پر شدت سے پھینکا جس کی وجہہ سے اس کا سرزخمی ہوگیا۔
حالانکہ مذکورہ متاثرہ کی ماں اور اس کے انکل نے ملزم کو گھر سے باہربھاگتے ہوئے دیکھا‘ پکڑنے میں وہ ناکام رہے۔
لڑکی کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا اس کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد متاثرہ کی والدہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی۔
شکایت کی بنیاد پر ایک کیس درج کیاگیاہے۔ مفرور ملزم کو پکڑنے کی پولیس کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے