تلگو فلموں کے پروڈیوسر کے راما راو کی کورونا وائرس سے موت

   

حیدرآباد:تلگو فلموں کے پروڈیوسر کے راما راو جو ایتھارم پروڈکشنس چلاتے تھے کی کورونا سے موت ہوگئی۔راما راو چند دن پہلے اس سے متاثر ہوگئے تھے ۔ان کے جب مختلف معائنے کئے گئے تو وہ کورونا سے مثبت پائے گئے جس کے بعد ان کو ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کروایاگیاجہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ان کے ارکان خاندان نے موت کی تصدیق کی ۔راما راو،تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی پہلی اہم شخصیت ہیں جن کی موت اس وائرس سے ہوئی ہے ۔ان کی عمر64برس تھی۔چند دن پہلے پروڈیوسر بنڈلہ گنیش بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے تاہم جلد ہی وہ روبہ صحت ہوگئے ۔تلگو فلموں کے بعض فنکار بھی حالیہ چند دنوں کے دوران کورونا سے مثبت پائے گئے تھے ۔