تلگودیشم حکومت کے کرپشن کی سی بی آئی تحقیقات

   

امراوتی 11 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے فیصلہ کیا ہے کہ سابقہ تلگودیشم حکومت میں ہوئے کرپشن کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں گی ۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اس کرپشن کے نتیجہ میں حکومت کو سینکڑوں کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ ریاستی کابینہ کا ایک اجلاس آج چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کابینی سب کمیٹی کی سفارش کو منظوری دیتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کابینی سب کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات کے بعد سی بی آئی تحقیقات کروانے کی سفارش کی تھی ۔