حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) سدی پیٹ ضلع کے کنڈا پاک منڈل میں تما ریڈی پلی گاؤں میں ہفتہ کی رات ایک شخص اور اس کی خالہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ یہ حادثہ راجیو راہداروی کے قریب پیش آیا۔ دونوں نے خود کو آگ لگالی قریب میں واقع ہوٹل کے عملہ نے آگ دیکھ کر مقام پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کیا تب تک خاتون فوت ہوگئی تھی جبکہ ایک شخص زخمی تھا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگیا۔ خاتون کی شناخت سروڈھکر لکشمی 55 سالہ اور اس کا بھانچہ تنگیکر سریدھر 45 سالہ کے طور پر کی گئی۔ لکشمی کا تعلق سدی پیٹ کے سائی نگر اور سریدھر کا آدرش نگر گھٹکیسر سے بتایا گیا۔ سریدھر اس کی خالہ کے مکان کے قریب کرایہ کے مکان میں رہ رہا تھا بعد میں دونوں چیریال منتقل ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سریدھر اور لکشمی اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس کو سریدھر کی نعش کے پاس سے میڈیکل رپورٹس بھی حاصل ہوئے۔ لکشمی کی خودکشی کی وجہ کا صحیح علم نہ ہوسکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ش