تمام سرکاری وسائل سے غریبوں کی مدد کی جائے گی

   

رول ماڈل ریونیو ایکٹ بنایا جائے گا، نلگنڈہ میں ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کا خطاب
نلگنڈہ۔5؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)موجودہ ریونیو ایکٹ میں تبدیلی لا کر نئے ریونیو آر او آر ایکٹ بنا کر ملک کے لیے ایک رول ماڈل ریونیو ایکٹ بنایا جائے گا جو کسانوں اور غریبوں کے حق میں ہوگا، یہ بات ریاستی وزیر مال و اطلاعات و نشریات اور ہاؤزنگ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے پائلٹ پراجکٹ کے تحت منتخب پروگرام کے موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی، وزیر موصوف ناگرجناساگر حلقہ، تروملاگیری ساگر منڈل، نیلی کل موضع میں موجودہ ریونیو قانون میں ترمیم کرنے اور زمین کے تمام مسائل کو حل کرنے اور ایک نیا قانون لانے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت منتخب کیا گیا تھا وزیر موصوف نے کہا کہ 2020 ریونیو ایکٹ دھرانی کی وجہ سے ریاست کے کسانوں اور عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 2020 ایکٹ میں ترمیم کے ساتھ ساتھ دھرنی میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے حکومت نے عوام بلخصوص کسانوں کی رائے حاصل کرنے سبھائیںمنعقد کر رہی ہے۔ اْنہوں نے ریونیو حکام پر زور دیا کہ تروملاگیری ساگر میں تقریباً 13 ہزار ایکڑ اراضی پر بوگس پٹہ پاس بکس ہیں اور حکومت غریبوں کی مدد کرنا چاہتی ہے، اور حکومت کی تمام سرکاری وسائل سے غریبوں کو بھی مستفید کروایا جائیگا اور بتایا کہ حکومت کا یہ فیصلہ غریبوں کے حق میں ہو گا۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ تروملاگیری ساگر میں 3500 سے 4000 ایکڑ زمین مستحق غریبوں کو دی جائے گی اور 9 دسمبر کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کا ناگرجناساگر حلقہ میں دورہ کروایاجائے گا اور ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا جائے گا اور ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کو غریب اور مستحق کے لئے منظور کیا جائے گا۔ ناگرجناساگر حلقہ کی حاصلکردہ اراضی کو غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر نے اعلان کیا کہ اندراماں مکانات غریب عوام کو دیے جائیں گے، اور ماہ کے آخر تک ریاست کے تمام حلقوں کو 3500 مکانات کی پہلی قسط کے طور پر دی جائے گی ہر حلقے میں 5000 مکانات غریبوں کو دیے جائیں گے۔سابق وزیر کے۔جاناریڈی نے کہا کہ حکومت پائلٹ پراجیکٹ کے تحت تروملاگیری ساگر منڈل کا انتخاب کرنے پر خوشی ہے تاکہ دھرانی میں ہونے والی غلطیوں اور پرانے قانون کی غلطیوں کو دور کیا جا سکے جو کسانوں کی حق میں مدد گار ہیں۔ اس پروگرام کو رکن قانون ساز کونسل کوٹی ریڈی ارکان اسمبلی نا گرجنا ساگر جے ویرریڈی مریال گوڑہ بی، لکشماریڈی ایڈیشنل کلکٹر جے سرینواس، میریال گوڑہ سب کلکٹر نارائن امیت کے علاوہ دیگر عہدیدار اور عوامی نمائندے اس تقریب میں شریک تھے۔