ویردھونگر (تملناڈو): تملناڈو کے ویردھو نگر ضلع میں شیواکاسی کے قریب کلیارکوریچی گاؤں میں منگل کو ایک نجی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی اور ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سپریم فائر ورکس فیکٹری میں کارکن انتہائی آتش گیر کیمیکل ملا کر فینسی قسم کے پٹاخے بنا رہے تھے ۔ مرنے والوں کی شناخت متھوموروگن (46) اور ماریپن (45) کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمی مزدوروں میں سروجا (56) اور سنکررویل (58) ہیں، جنہیں شیوکاسی کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعد میں اسے ویردھونگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ مزدوروں کی جانب سے کیمیکل کے غلط استعمال کی وجہ سے پیش آیا۔ دھماکے کے بعد ریونیو اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے فیکٹری کا دورہ کیا اور تحقیقات کی۔