ممبئی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بدسلوکی کا ایک مقدمہ تنو شری دتہ کے وکیل کے خلاف درج کرلیا گیا جس نے مبینہ طور پر مضافاتی علاقہ باندرہ میں متاثرہ خاتون سے بدسلوکی کی تھی۔ وکیل نیتن ستپوڑے کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ تنو شری دتہ کے مقدمات میں پیروی کیا کرتا تھا۔ یہ واقعہ ریاستی خواتین کمیشن کے دفتر کے روبرو اِس ہفتے کے اوائل میں پیش آیا تھا۔ 47 سالہ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیاکہ ستپوڑے نے اُس کے خلاف بدگوئی کی تھی جس کا مقصد اُس کی توہین تھا۔