تپس پال کی موت کا مرکز ذمہ دار : ممتا

   

کولکتہ ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مرکز پر الزام لگایا ہے کہ انتقام کی سیاست اور سنٹرل ایجنسیز کے دباؤ کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے لیڈر اور اداکار تپس پال کی موت ہوئی ہے۔ دو مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ پال 61 سال کی عمر میں گزشتہ روز قلب پر حملہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ پال روز ویلی چٹ فنڈ اسکام کے خاطی ہونے کے علاوہ چند برس قید میں بھی گزارے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکز پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پال کے علاوہ ٹی ایم سی کے ایک اور قائد سلطان احمد بھی تناؤ کی وجہ سے قلب پر حملہ ہونے کے بعد انتقال کر گئے اور انہیں بھی نرادا ٹیپ اسکینڈل میں ملوث کیا گیا تھا ۔ رابندر سدن جہاں پال کی آخری رسومات ادا کی گئیں، وہاں ممتا بنرجی نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پال انتہائی دباؤ میں تھے کیونکہ ان پر سنٹرل ایجنسیز کی انتقامی سیاست نے دباؤ پیدا کردیا تھا۔