کھلی کے علاوہ کئی مشہور پنجابی اداکاروں‘ کھلاڑیوں‘ پہلوانوں اور گلوکاربھی کسانوں کے احتجاج سے اظہاریگانگت کیاہے
نئی دہلی۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ہیوی ویٹ کھلاڑی ”دی گریڈ کھلی“ منگل کے روز تکری سرحد پر نئے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے مذکورہ احتجاج میں شرکت کی ہے۔
مذکورہ گریڈ کھلی جو پنجابی بھی ہیں نے ہندوستانیوں پر زوردیاہے کہ وہ کسانوں کی حمایت میں آگے ائیں۔مذکورہ گریڈ کھلی نے انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز شیئر کئے ہیں جس میں وہ کسانوں کے ساتھ احتجاج میں کھڑے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
ان ویڈیوز میں سے ایک میں وہ زراعی قوانین کی وجہہ سے کسانوں اور عام لوگوں کو ہونے والے نقصان کے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں اور حکومت سے قانون واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
کہاکہ حکومت غلط لوگوں سے مدبھیڑ کررہی ہے۔
انہوں نے اشارہ دیاکہ جب تک ان کے مطالبات پوری نہیں ہوجاتے تب تک یہ واپس نہیں جائیں گے‘ چھ ماہ تک کا راشن ساتھ لے کر یہ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
کھلی کے علاوہ کئی مشہور پنجابی اداکاروں‘ کھلاڑیوں‘ پہلوانوں اور گلوکاربھی کسانوں کے احتجاج سے اظہاریگانگت کیاہے۔
حکومت ہند کی جانب سے منظور کردہ نئے زراعی قانون کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے کسانوں دہلی کی مختلف سرحدوں پر جمعرات کے روز مسلسل 8ویں دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے۔