اجزا : مچھلی کے قتلے آدھا کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، سویا ساس دو کھانے کے چمچہ، چلی ساس چار کھانے کے چمچہ، براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچہ، اویسٹر ساس ایک کھانے کا چمچہ، پیاز ایک عدد درمیانی، ٹماٹر دو عدد چھوٹے، شملہ مرچ ایک عدد، گاجر ایک عدد، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچہ، تلسی کے پتے ایک کھانے کا چمچہ، کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچہ۔
ترکیب : مچھلی کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور گاجر کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ایک پیالے میں نمک، ادرک لہسن، سویا ساس، چلی ساس، براؤن شوگر، اویسٹر ساس اور کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔اس مکسچر میں مچھلی اور سبزیوں کو ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملائیں اور دو سے تین گھنٹوں کیلئے فریج میں رکھ دیں۔اوون کو 180C پر پندرہ سے بیس منٹ کیلئے گرم کر لیں اور اوون ٹرے میں ایلومینیم فوائل یا کیلے کے پتے بچھا لیں۔مچھلی اور گاجر کے قتلوں کو اس میں رکھ کر چاروں طرف سے لپیٹ کر بند کر دیں اور پندرہ سے بیس منٹ کیلئے بیک کر لیں۔پھر فوائل یا پتوں کو کھول کر میرینیٹ کی ہوئی سبزیوں کو مسالے کے ساتھ ڈالیں اور فوائل کو بند کر کے چار سے پانچ منٹ مزید بیک کر لیں۔پھر فوائل کھول کر چیک کریں، اگر مچھلی حسبِ پسند بیک نہ ہوئی ہو تو اوپر سے گرل جلا دیں اور پانچ سے سات منٹ گرل کر کے اوون سے نکال لیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر اوپر سے باریک کٹے ہوئے تلسی کے پتے اور ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔