تھائی لینڈ کے ساحل پر 65 روہنگیا مسلمان پائے گئے

   

Ferty9 Clinic

بنکاک۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی تھائی لینڈ کے ساحل کے قریب ایک تباہ شدہ جہاز کے قریب 65 روہنگیاؤں کو پایا گیا۔ بحریہ کے حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ کہیں ان روہنگیاؤں کو انسانی تجارت کے تحت تھائی لینڈ تو نہیں لایا گیا۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں اس وقت لاکھوں روہنگیا مسلمان انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہیں۔ ان میں انسانی تجارت کرنے والے ایسی لڑکیوں کو ڈھونڈتے ہیں جو خوبصورت اور جوان ہوں اور انہیں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرونی ممالک لے جایا جاتا ہے اور جسم فروشی کروائی جاتی ہے۔ دریں اثناء تھائی بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ جو روہنگیا ساحل کے قریب ملے ہیں ان میں 31 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔