اجزا: سرمئی مچھلی آدھا کلو، چھلکا اُترے ہوئے ٹماٹر پانچ عدد، لیموں کا رس تین کھانے کے چمچے، فش سوس تین کھانے کے چمچے، ہلدی حسبِ ضرورت، املی کا رس تین کھانے کے چمچے، مختلف اُبلی ہوئی سبزیاں ایک پیالی، نمک حسبِ ذائقہ، تیل تلنے کیلئے۔
ترکیب : مچھلی کو ہلدی، نمک ملا کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں، پھر پانی سے دھو کر خشک کر لیں۔ایک کڑاہی میں تیل گرم کر لیں اور ٹماٹروں کو الگ کچل لیں۔اب ان کچلے ہوئے ٹماٹروں میں لیموں، املی کا رس اور فش سوس ملا لیں۔اس آمیزے میں مچھلی کے قتلے ڈال کر ملا لیں۔کڑاہی کے تیل کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور مچھلی کے قتلے بھاپ میں پکنے دیں۔جب مچھلی گل جائے تو اُبلی ہوئی سبزیاں ڈال دیں اور چمچہ نہ چلائیں ۔ مچھلی کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔