پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ترجمان چترنجن گگن نے آج کہا کہ مسٹر تیجسوی یادو کی شناخت ایک ‘لیڈر آف کمٹمنٹ’ کے طور پر بن چکی ہے ، لوگوں کو یقین ہے کہ وہ جو بھی عزم کرتے ہیں، موقع ملنے پر عزائم کے تئیں ان کا کمٹمنٹ بھی نظر آتا ہے ۔ گگن نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے ‘کاریہ کرتا درشن کم ڈائیلاگ پروگرام کا چوتھا مرحلہ آج ختم ہو گیا۔ ان چار مرحلوں میں وہ اب تک 19 اضلاع کے 109 اسمبلی حلقوں کے کارکنوں سے رابطہ قائم کر چکے ہیں۔ کاریہ کرتاوں کے ساتھ بات چیت نے کارکنوں میں ایک نئی توانائی پیدا کی ہے ، کارکنوں سے ملے فیڈ بیک کی بنیاد پر بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے تیجسوی جی نے کئی پروگراموں کا اعلان کیا ہے جن کا بڑے پیمانہ پر خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ آر جے ڈی کے ترجمان نے کہا، تیجسوی یادو کی پہچان ’لیڈر آف کمٹمنٹ‘ کے طور پر بن چکی ہے ۔ لوگوں کو یقین ہے کہ وہ جو عزم کریں گے موقع ملنے پر ان کے تئیں وابستگی بھی دکھائیں گے ۔ جب انہیں سترہ ماہ تک نائب وزیر اعلیٰ رہنے کا موقع ملا تو انہوں نے 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کرکے دکھایا ہے ۔