سری نگر : لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں چہارشنبہ کو سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ پیش آئے انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ فورسیس نے شوپیان کے ایک گاؤں میں ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی کیونکہ وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ دن بھر طویل انکاؤنٹر میں عامر حسین، رئیس احمد اور حسیب یوسف کی ہلاکت ہوئی۔