حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے جہد کار و صحافی چنتا پنڈو نوین المعروف تین مار ملانا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے ریاست کے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑدی ہے ۔ ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ کے انتخابات میں زبردست طاقت کا مظاہرہ کرنے والے تین مار ملاانا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ تاہم اب بی جے پی سے دوری اختیار کرتے ہوئے قطعی تعلق کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ امکان ہے کہ تین مار ملاانا کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ اس بات کا دعوی کیا جارہا ہے کہ ملانا تلنگانہ میں راہول گاندھی کے دورے کے موقع پر کانگریس میں باضابطہ شمولیت اختیار کریں گے لیکن اس کا ابھی انہوں نے کوئی قطعی اعلان نہیں کیا ہے ۔ اس دوران سیاسی حلقوں اور تین مار ملاانا کے چاہنے والے حلقوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین مار ملاانا نئی سیاسی جماعت کے قیام کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور نئی سیاسی جماعت کے قیام کے تعلق سے عنقریب فیصلہ کیا جائیگا ۔ ع